زیارت کے متاثرہ دکانداروں کا صوبائی حکومت کی جانب سے مالی معاونت پر اظہار تشکر


کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)زیارت کے سیلاب متاثرہ دکانداروں نصیب اللہ کاکڑ، محراب خان کاکڑ‘پائند خان کاکڑ، ثناء اللہ عیسیٰ خیل،عبدالغفار پانیزئی جبکہ انجمن تاجران زیارت کے نمائندوں میرا جان پانیزئی، طوطی شاہ تارن، نصر اللہ تارن، سمیع الحق کاکڑ، اشرف ناصر‘ ساؤل خان ناصر، حاجی سلیمان ملاخیل،خلیل ملا خیل، عبدالحمید ٹھیکیدارو دیگر متاثرہ دکانداروں نے مالی نقصانات کا ازالہ کیلئے  صوبائی حکومت کی جانب سیمعاونت پر شکریہ ادا کیا ہے۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ یہ احسن کام خاص طور پر وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی حاجی نور محمد دمڑ چیف سیکرٹری بلوچستان کا جن کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے  ممکن ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مالی معاونت سے متاثرہ دوکانداران اپنا روزگار واپس بحال کر نے کے قابل ہو جائیں گے اور زیارت شہر کی رونقیں بھی لوٹ آئیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن