کوئٹہ ( بیورو رپورٹ) نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ریکوڈک و ساحل سمندر سمیت دیگر وسائل بلوچ کے قومی وسائل ہے۔جو مستقبل کی تعبیر ہے لیکن افسوس کہ حکمرانوں کو بلوچ اور اس کے مستقبل سے نہیں بلکہ وسائل سے پیارہے اور اس کو اپنے تصرف میں لینے کیلئے انہوں نے ہمیشہ مصنوعی قیادت و جماعت کا سہارا لیالیکن اس مرتبہ تو وفاق کے جمہوری اور بلوچستان کی جمہوری جماعتوں نے ملکر صوبے کے وسائل پر ڈاکہ ڈالا اور سب کچھ غصب کرنے کیلیے متفق ہوئے لیکن نیشنل پارٹی اس منفی اقدام کو مسترد کر چکی ہے اور اس کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔سریاب قدیم و گنجان ابادی ہے جو گیس پانی بجلی سے محروم ہیں۔جب زیادہ کمیشن کا مقابلہ ہو تو کیسے عوام کی خدمت ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی کریم بنگلزئی اسلم بلوچ نعیم بنگلزئی کیجانب سے رئیسانی روڈ اور مولوی شیراحمد کی جانب سے کیچی بیگ میں عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر حاجی فاروق شاہوانی مولوی شیراحمد نے بھی خطاب کیا۔
حکمرانوں کو بلوچوں کے مستقبل نہیں وسائل سے پیارہے‘ عبدالمالک بلوچ
Jan 02, 2023