نصیرآباد (نامہ نگار)صوبائی وزیر آبپاشی حاجی میرمحمد خان لہڑی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر میرعبدالغفور لہڑی نے کہاہے کہ بلوچستان حکومت وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں منظم اور مستحکم ہے اختلاف رائے سیاسی جماعتوں میں ہوتا رہتا ہے تاہم کسی کی خواہش پرحکومتیں ختم نہیں ہوتی ۔ بلوچستان عوامی پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام کی موجودہ صوبائی حکومت کو بھرپورحمایت حاصل ہے ۔صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی اور انکے ہونے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لہڑی ہائوس میں صحافیوں اور مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر قبائلی رہنماوں حاجی احمد سلطان لہڑی‘میر محمد ابراہیم مری،محمد صلاح جتوئی‘وڈیرہ موسی خان جمالی‘میرگل محمد مینگل سمیت دیگر معززین اور معتبرین بھی موجود تھے۔