لاوہ(نامہ نگار) یو سی کوٹقاضی کے مالکان جنکی زرعی زمینیں ڈیم کی تعمیر میں زیر استعمال آنی ہیں اور حکومت نے کسانوں سے رقبہ جات کے معاوضہ کی ادائیگی کا وعدہ کیا تھا مگر سالوں گزرجانے کے باوجود کسان دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور تھے بالآخر اسسٹنٹ کمشنر حبیب الرحمن کی کوششوں سے حکومت نے کسانوں کو ادائیگی کردی۔اے سی لاوہ نے مزید بتایا کہ یوسی کو ضی کے متاثرین میں ٹوٹل 2کروڑ 98 لاکھ کے چیک تقسیم کئے گئے جبکہ دیگر علاقوں کے متاثرین کو بھی زمینوں کی ادائیگی جلد کردی جائے گی۔
اے سی لاوہ نے گھمبیرڈیم متاثرین میںمختلف مالیت کے چیک تقسیم کردئیے
Jan 02, 2023