اسلام آباد(نا مہ نگار)سلیمان خیل قبائل موومنٹ(ایس کیو ایم)مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسداللہ حقانی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کو اتحاد اتفاق کے ساتھ مل کر آگے بڑھنا چاہیئے اور ملک کے مسائل کا حل نکالنا چاہیئے،ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ تشویش ناک ہے ۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کے نواحی علاقے کھنہ میں سلیمان خیل قبائل موومنٹ(ایس کیو ایم)کے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سماجی شخصیت اور تاجر عبدالوہاب خروٹی ،خروٹی قبائل اور مہمند قبائل کی اہم شخصیات کی تعداد نے ایس کیو ایم میں شمو لیت کا اعلان کیا ،ایس کیو ایم کے چئیرمین کے مشیر خاص حاجی یو سف خان سلیمان خیل بھی تقریب میں موجود تھے،ڈاکٹر اسداللہ حقانی نے عبدالوہاب خروٹی کو اسلام آباد کا نائب صدر بنانے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں ایس کیو ایم کی تنظیم سازی کی جا رہی ہے ،قبائل کے لوگ بڑی تعداد میں ہماری جماعت میں شامل ہو رہے ہیں،پارا چنار،لکی مروت سے قبائل ہم سے رابطے کرکے شمولیت اختیار کر رہے ہیں،چاروں صوبوںمیں ہماری جماعت مضبوط ہو رہی ہے۔
ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے، اسداللہ حقانی
Jan 02, 2023