شہداء پیکج ، بقایا جات کی مد میں1ارب 25کروڑ روپے کے فنڈزجاری 


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سیکیورٹی ڈویژن ہیڈ کوارٹرنے اپنی سال 2022ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی دوران ڈیوٹی شہیدہونے والے پولیس افسران و جوانوں کی فیمیلیز کو شہداء پیکج کے تحت بقایا جات کی مد میں01ارب 25کروڑ روپے کے ویلفئیر فنڈزجاری کئے پولیس کے افسران و جوانوں اور ان کی فیمیلیز کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس ویلفیئر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا گیا عام شہریوں اورمیڈیا کے ساتھ بہتر تعلقات کیلئے پبلک ریلیشن برانچ قائم کی سیف سٹی کی سرویلنس کو بہتر بنانے کیلئے 20 گاڑیوں کو سمارٹ کارزمیں تبدیل کیا پٹرولنگ کو موثر بنانے اور ایگل اسکواڈ کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کیلئے 20 نئے موٹر سائیکل دئے وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ماحولیاتی میں کمی کرنے اور کفایت شعاری مہم کے تحت اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی  02 عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا گیا، پولیس ٹریننگ سکول کی اپ گریڈیشن کرتے ہوئے اسے کالج کا درجہ دیا گیا جس میںڈرل انسٹرکٹرز،پولیس ملازمین کے ترقیاتی ،ریفریشز کورسز،انٹی رائٹ ،تفتیشی افسران ،آئی ٹی ،ویپن ہینڈلنگ سمیت 209کورسز منعقد کروائے گئے،پولیس جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے جدید ترین ان ڈور فائرنگ رینج کا قیام عمل میں لایا گیا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں نفری کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بھرتی کے عمل کا آغازکیا گیا۔
 جو آئندہ سال مکمل کر لیا جائے گا،اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کی تشکیل جس میں 111 خالی آسامیوں بھرتی بھی عمل میں لائی جائے گی،لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو برقرار رکھنے اوردوسری لاء انفورسمنٹ کی معاونت کے لئے2200 ایف سی اہلکاروں کی تربیت مکمل کروائی گئی ،تھانہ کی عمارت کی تعمیر کے لئے بنی گالہ میں زمین کی الاٹمنٹ ،اسی طرح تھانہ گولڑہ اور ویمن پولیس سٹیشن کی تزئین و آرائش کی گئی ،اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے جوانوں کو ہیڈ کانسٹیبل سے انسپکٹر تک ترقی کے عمل کو مکمل کیا گیا ، پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ، پولیس ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ،پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں قائم پریڈ گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن ، ،فلٹریشن پلانٹس کی تزئین و آرائش کی گئی ،خواتین تفتیشی افسران کیلئے تربیتی پروگرام کا آغاز،باقاعدہ بجٹ کے پروکیورمنٹ سائیکل کی تکمیل ،سیاسی جماعت کے دھرنے کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے فورسز کیلئے لاجسٹک سپورٹ اور انتظامات کئے گئے رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ڈویژن نے سال 2022کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار اداکیا ۔

ای پیپر دی نیشن