وفاقی کالجز سے ریٹائر ہونے والے پروفیسرز کے اعزاز میں الوداعی تقریبq

Jan 02, 2023


اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد کے کالجز سے ریٹائر ہونے والے پروفیسرز کے اعزاز میں الوداعی تقریب،فیڈرل گورنمنٹ کالجز کے اساتذہ نے اتوار کو ریٹائر ہونے والے دو اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر مفتی محبوب اللہ جن کا تعلق ایچ نائن کالج اور پروفیسر استخار احمد جن کا تعلق کامرس کالج سے تھا ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔ الوداعی تقریب میں کالجوں سے ریٹائرڈ اساتذہ اور سینئر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ اساتذہ نے دونوں پروفیسروں کی خدمات کو سراہا۔ مختلف اساتذہ نے اپنی تقاریر میں کہا کہ ریٹائر ہونے والے دونوں پروفیسروں نے ایمانداری اور پوری لگن کے ساتھ اپنی خدمات سر انجام دیں۔ پروفیسر استخار احمد نے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر مفتی محبوب اللہ نے الوداعی تقریب کا اہتمام کرنے پر کالجز کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ الوداعی تقریب کی یہ روایت مستقبل میں بھی برقرار رہے گی۔

مزیدخبریں