شاہ اللہ دتہ روڈ پر انڈر پاس کا پی سی ون منظور،جلد کام شروع ہوگا، ذیشان نقوی

Jan 02, 2023


سلام آباد(خبرنگار) شاہ اللہ دتہ روڈ پر انڈر پاس کے بعد اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کی عوام کیلئے مارگلہ ایونیو پر براہ راست رسائی کے لئے سمارٹ انٹر چینج منصوبے کی منظوری پرپاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماحنیف عباسی اور سابق ڈپٹی مئیر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی نے وزیراعظم سمیت تمام متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا ہے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے رواں مہینے میں نیو مارگلہ ایونیو کے میگا پراجیکٹ کا افتتاح بھی متوقع ہے ،لیگی رہنما سید ذیشان علی نقوی نے کہاہے کہ ہم نے عوامی خدمت کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے درجنوں دیہات مستفید ہونگے، مارگلہ ایونیو پر شاہ اللہ دتہ سے ملحقہ سی ڈی اے کے واٹر ریزوائرز کے مقام پرشمالی اور مغربی آبادیوں کی مارگلہ ایونیو پر براہ راست رسائی کیلئے سمارٹ انٹر چینج کیلئے سی ڈی اے نے کنسلٹنٹ کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں اور پی سی ون کی منظوری کے بعد عملی کا م کا آغاز جلد ہوگا منصوبے کی تکمیل سے مارگلہ ایونیو کا شاہ اللہ دتہ کے مقام سے ہزارہ موٹر وے سے بھی منسلک ہو جائیگا۔
 اس ضمن میںسید ذیشان علی نقوی اور لیگی رہنما حنیف عباسی نے گزشتہ دنوں چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر)محمد عثمان سے ملاقات کی اور مارگلہ ایونیو پر اسلام آباد کے تاریخی گائوں شاہ اللہ دتہ ، پنڈ سنگریال سمیت وفاق اور خیبر پختونخوا کے درجنوں دیہاتوںکی براہ راست رسائی نہ ہونے کا معاملہ دوبارہ اٹھایا اس دوران بتایا گیا کہ مارگلہ ایونیو پر شاہ اللہ دتہ روڈ کے مقام پر انڈر پاس کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اور انڈر پاس کے دونوں اطرا ف (شاہ اللہ دتہ اور پنڈ سنکریال )روڈ تعمیر کی جائیگی اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مارگلہ ایونیو کے دونوں اطرا ف کی آبادیوں کو براہ راست رسائی دینے کیلئے سی ڈی اے کے واٹر ریزروائر کے مقام پر شمالی اور مغربی سائیڈ پرسمارٹ انٹر چینج بنایا جائیگا جس سے شاہ اللہ دتہ سمیت وفاق اور خیبر پختونخوا کے درجنوںدیہات بشمول پنڈ سنگریال ، سری سرال ،سرائے خربوزہ ، لبانہ ، کھینتلہ ، صابرہ ، گرم تھون، خرم پراچہ ، کوٹ جنڈان و دیگر مارگلہ ایونیو سے براہ راست منسلک ہو سکیں گے جبکہ انڈر پاس سے سیکٹر ڈی بارہ تک مکمل روڈ بنائی جائیگی اور اسی سے ملحقہ سمارٹ انٹر چینج بنایا جائیگایوں دونوں اطراف سے مارگلہ ایونیو پر براہ راست رسائی ہو سکے گی۔

مزیدخبریں