ہوشربا مہنگائی، گیس  لوڈشیڈنگ نے ذہنی مریض بنا دیا ، شہری


میرپورخاص(بیورورپورٹ) ہوشربا مہنگائی، گیس اور بجلی کی عدم فراہمی نے لوگوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے اور لوگ شوگر، بلڈ پریشر سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، مہنگائی کا جن بے قابو ہے جبکہ گیس اور بجلی کی عدم فراہمی کے باعث لوگوں کی قوت خرید جواب دے چکی ہے، گیس کی عدم فراہمی کے باعث ہوٹلوں کے سامنے کھانا خریدنے والوں کا ہر وقت رش لگا رہتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تاریخ کی بلند ترین سطح پر مہنگائی، بے روزگاری، گیس اور بجلی کی عدم فراہمی نے لوگوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے اور تاریخ کی بلند ترین سطح پر مہنگائی نے لوگوں کی قوت خرید جواب دے چکی ہے اور عام آدمی کیلئے اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول نا ممکن ہو گیا ہے جبکہ مہنگائی کا جن بے قابو ہے اور آئے روز اشیاء سرف کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے دوسری جانب بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے بھی لوگوں کا جینا محال کر رکھا ہے وفاقی حکومت کے اعلان کے باوجود کھانے کے اوقات میں گیس کی سپلائی نہیں ہو پا رہی ہے جس کے باعث کھانے کے اوقات میں ہوٹلوں کے سامنے کھانے کے حصول کیلئے لوگوں کا رش لگا رہتا ہے جبکہ حیسکو کی جانب سے اعلانیہ 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے علاوہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے ہوشربا بے قابو مہنگائی، گیس اور بجلی کی عدم فراہمی نے لوگوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے اور لوگ شوگر، بلڈ پریشر سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں لوگوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ہوشربا مہنگائی پر قابو پایا جائے، گیس اور بجلی کے لوڈشیڈنگ اوقات میں کمی لا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن