حیدرآباد(بیورو رپورٹ) گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن (گسٹا) کے چیئرمین اعجاز کھوسو، نجیب ابڑو، بابا غلام رسول خاصخیلی، علی گل ابڑو او ردیگر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2012ء میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کی برطرفی کیخلاف بلاول ہاؤس کے سامنے اجتماعی خودسوزی کی جائے گی، انہوں نے الزام عائد کیا کہ صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ 2012ء میں حیدآباد میں بھرتی ہونیو الے 612 اساتذہ کو نوکریوں سے نکال کر اپنے من پسند اساتذہ کو بھاری رشوت لے کر بھرتی کرنا چاہتے ہیں ،اس کیلئے کاغذی کارروائی کے ذریعے ہمیں نااہل قرار دے کر نوکریوں سے برطرف کرنا چاہتے ہیں جو کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا۔ اگر 2012ء میں اساتذہ نااہل بھرتی کئے گئے تھے تو پھر محکمہ تعلیم کے افسران جن پر یہ الزام ہے کہ یہ بھرتیاں جن افسران نے کی تھی ان کیخلاف آج تک کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔ صرف حیدرآباد کے سینکڑوں اساتذہ کو نااہل قرار دے کر بھرتی کرنے والے ڈائریکٹر تعلیم شمس الدین دَل کو مسلسل ترقی دے کر قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
برطرفی کیخلاف بلاول ہاؤس پر اجتماعی خودسوزی کی جائیگی، گسٹا
Jan 02, 2023