خیرپور (بیورورپورٹ)جعفریہ مسجد جنڈوڈا ریلوے اسٹیشن سے نامعلوم چور 2 عدد یو پی ایس اور چار پنکھے چوری کرکے فرار ہوگئے، اس سلسلے میں سید جعفر عباس زیدی ،مہتاب عباس،,بابر مرشد زیدی ،ذولفقار چانڈیو ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی جعفریہ مسجد جنڈوڈا میں چوری ہوچکی ہے مگر بی سیکشن پولیس چوروں کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہیں ،انھوں نے ایس ایس پی خیرپور سے مطالبہ کیا ہے جعفریہ مسجد میں چوری شدہ سامان برآمد کرکے چوروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔