ایڈوکیٹ طارق نعیم نیشنل پریس کلب کنری کے سالانہ انتخابات ، شوکت اہماری تنظیم سیاسی نہیں ،محب وطن  ہے ، ایڈوکیٹ  طارق نعیم کا خطاب 


لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ میں سماجی تنظیم پاکستان پیٹریاٹک موومنٹ زندہ باد آرگنائزیشن لائرز ونگ کی جانب سے تنظیم نو کے حوالے سے اجلاس طلب کیا گیا جس میں صدر ایڈوکیٹ طارق نعیم اعوان، جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ بہادر علی شاہانی، میڈیا کوآرڈینیٹر ایڈووکیٹ اسد اللہ، اعجاز علی، سعید احمد شاہانی، ظفر ملغانی، عشرت علی ابڑو، عارف پنہور، یاسر حالی، عمران میمن اور دیگر وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ بہت جلد لاڑکانہ سمیت دیگر شہروں میں تنظیم سازی کی جائے گی جس میں ہر عہدیدار کو سنجیدگی سے کام کرنا ہو گا کیونکہ ہماری تنظیم سیاسی نہیں بلکہ محب وطن تنظیم ہے جس کے لیے ہر محب وطن پاکستانی کو پاکستان محب وطن لمحہ زندہ باد تنظیم کا حصہ بننا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ کے آئندہ الیکشن میں ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مل کر حکمت عملی بنائیں گے، اجلاس کے اختتام پر وطن عزیز پاکستان اور پاک فوج کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن