پڈعیدن (نامہ نگار) نواحی علاقہ دربیلو کے گاؤں چاکر چانڈیو میں زمینی تکرار پر دو گروپوں میں گولیاں چل گئیں، فائرنگ میں ایک نوجوان قتل،علاقہ میدان جنگ،دونوں گروپ مورچہ بند۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ دربیلو کے گاؤں چاکر چانڈیو میں زرعی زمین کے تنازع میں چانڈیو اور کلہوڑا برادری کے درمیان جگھڑا ہو گیا جس کے بعد گولیاں چل گئی فائرنگ کے نتیجہ میں 30 سالہ نوجوان منور علی چانڈیو ولد نواب چانڈیو شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،واقع کی اطلاع پر دونوں برادریاں مورچہ بند ہو گئی ہیں اطلاعات کے مطابق دونوں گروپوں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جبکہ مزید خونریزی کا خدشہ ظاہر کیا جا ریا ہے جبکہ اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری واقع کی جگہ ہہنچ گئی ہے آخری اطلاعات تک واقع کا مقدمہ درج نہ ہو سکا ہے نہ کوئی گرفتاری عمل میں آسکی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ دونوں برادریوں میں زمینی تکرار کافی عرصہ سے چلا آریا ہے جوکہ آج خونی تصادم میں تبدیل ہو چوکا ہے۔
گاؤں چاکر چانڈیو میں زمینی تکرار،فائرنگ سے ایک نوجوان قتل
Jan 02, 2023