محکمہ خوراک سندھ کے ملازمین کا مطالبات کے حق  میں علامتی بھوک ہڑتال


حیدرآباد(بیورو رپورٹ) محکمہ خوراک سندھ کے ٹائم اسکیل سمیت دیگر سہولیات سے محروم افراد نے اپنے مطالبات کے حق  میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اورعلامتی بھوک ہڑتال کی، اس موقع پر فوڈ گرین گودام ورکرز ایسوسی ایشن سی بی اے کے رہنما مختیار احمد کلہوڑو، نثار پٹھان، فاروق پیرزادہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے اکثر سرکاری محکموں میں ملازمین کو ٹائم اسکیل مل رہا ہے  جبکہ محکمہ خوراک کے ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، مہنگائی کے اس دور میں جب کپڑے کے سوٹ کی سلائی ایک ہزار سے پندرہ سو روپے ہے،محکمہ خوراک کے ملازمین کو 400سے 500 روپے وردی الاؤنس دینا مذاق کے مترادف ہے،انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے کر ہمارے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...