سکھر و گرد نواح میں سردی میں اضافہ ، درجہ حرات کم 


سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک)سکھر و گرد نواح میں ٹھنڈ و سرد ہوائوں کا راج ، درجہ حرات بڑھ گیا ،شہری آگ جلا کر ہاتھ سیک کرنے پر مجبور ،گرم کپڑوں کی خریداری عروج پر ، لنڈا بازار میں رش۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی بارشوں کے بعد سرد ہوائیں چلنے کیساتھ ساتھ سردی میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے سردی میں اضافے کے بعد جہاں گرم کپڑوں کی مانگ اضافہ ہوا ہے   وہی شہری بھی ٹھنڈ کے  باعث گھروں میں محصور دیکھائی دیتے ہیں  سردی کے بچنے کیلئے شہریوں کی جانب سے گرما گرم  چٹ پٹے کھانوں سمیت سمیت ڈرائی فروٹ اور حلوہ جات کا استعمال بڑھا ہے تو دوسری جانب سکھر شہر میں گرم کپڑوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ،شہر اور اسکت گردنواح کے علاقوں میں شہریوں ،تاجروں ،دکانداروں ،مزدور طبقے نے صبح و رات کے اوقات میں ٹھنڈ کی درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے آگ جلا کر ہاتھ سیک کرنا شروع کردیا ہے دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں مزید ٹھنڈ میں اضافے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن