ٹنڈوآدم(رپورٹ/محمد ذیشان راہی) کرسچن کمیونٹی ٹنڈوآدم کی جانب سے کرسمس اور نئے سال کی آمد پر میونسپل لائبریری میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسیحی کمیونٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق کرسچن کمیونٹی ٹنڈوآدم کی جانب سے فادر شہزاد کھوکھر کی سربراہی میں کرسمس اور نئے سال کی آمد پر میونسپل لائبریری ٹنڈوآدم میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں مسیحی کمیونٹی کے سینکڑوں افراد نے اور شہر کی معززین شخصیات نے شرکت کی تقریب میں سابق صوبائی وزیر فراز ڈیرو،سابق میونسپل ناظم لالا ایوب خان، میونسپل کمیٹی ایڈمنسٹر غلام رسول راجپوت،میونسپل کمیٹی سی ایم او باقر حسین بروھی، اڈیرو لعل ویلفیئر کے سرپرست اعلی بابا راج کمار سمیت کرسچن ہندو کمیونٹی اور معززین شہریوں کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی مہمان خاص میں سابق صوبائی وزیر فراز ڈیرو، سابق میونسپل ناظم لالا ایوب خان میونسپل ایڈمنسٹر اور سی ایم او کو سندھ کی ثقافت سندھی ٹوپی اور اجرکیں پیش کی گئی، معزز مہمانوں نے نئے سال کی آمد پر کیک بھی کاٹا تقریب میں بچوں نے کرسمس اور نئے سال کی آمد پر ٹیبلو اور مذہبی گیت پیش کرکے کرسمس اور نئے سال کی آمد پر بھرپور خوشی سے منایا ۔