5سالہ بچی کی عدم بازیابی والدین  رشتے داروں کا  ایس ایس پی چوک پر دھرنا 

Jan 02, 2023


 لاڑکانہ(بیورورپورٹ) تھانہ ولید کی حدود میروخان چوک سومرا محلہ سے پانچ روز قبل مبینہ اغوا ہونے ہونیوالی پانچ سالہ بچی بسمہ جاگیرانی کی عدم بازیابی کیخلاف ایس ایس پی چوک پر دھرنا دے کر روڈ بلاک کرکے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی جس کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوکر رہ گئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس موقع پر مبینہ اغوا ہونے والی بچی بسمہ کے والد فاروق جاگیرانی نے اپنے دیگر ورثاء  کے ہمراہ بتایا کہ گزشتہ 28 دسمبر صبح کے وقت میری بیٹی بسمہ گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوئی جسے پولیس کو اطلاع دی لیکن اس کے باوجود اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔
 لیکن ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت سی سی ٹی فوٹیج حاصل کیے جس میں واضع نظر آرہا ہے کہ میری بیٹی کو دو نامعلوم خواتین اپنے ساتھ لیکر جارہی ہیں جو کہ فوٹیجز ولید پولیس کو فراہم کیے لیکن پولیس ابھی تک بیٹی کا سراخ لگانے میں ناکام ہوچکی جس وجہ سے ہم شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، انہوں نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سے اپیل کی کہ میری بیٹی کو بازیاب کرواکر چھائی پریشانی دور کی جائے، دوسری جانب ڈی ایس پی اسداللہ بھٹی اور ایس ایچ او مارکیٹ سرتاج جاگیرانی نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے انہیں یقین دہانی کروائی جس کے بعد دھرنا ختم کیا گیا۔

مزیدخبریں