گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسیحی مذہبی ، سماجی و سیاسی قیادت نے کرسمس اور نیو ائیر کی عبادات پر فول پروف سیکورٹی اور بہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر اور سٹی پولیس آفیسر محمد عمر فاروق سلامت کو خراج تحسین کیا ،سیکیورٹی و قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی انتھک محنت اور مسلسل رابطہ کاری کی وجہ سے کرسمس اور نئے سال کی دعائیہ عبادات کی ادائیگی بہترین انداز میں ہوئیں ، ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی پروفیسر شہزاد لارنس نے کہا کہ رومن کاتھولک چرچ کے ریورنڈ فادر یوسف یعقوب،پریسبٹرین چرچ آف پاکستان کے مارڈریٹر پادری عارف مسیح سراج، پادری ڈاکٹر چوہدری نسیم اختر، یونائٹیڈ پریسبٹرین چرچ کے پادری انعام اے خان، چرچ آف پاکستان کے پادری ہارون اجمل، پینٹی کاسٹل چرچز کے چیئر مین پادری اسلم گل، ابتدائی رسولی کلیسیا کے چیئر مین ڈاکٹر پاسٹر مرقس شریف، میتھوڈسٹ چرچ کے بشپ بلتشزر جان، مینارٹیز الائنس پاکستان، ایف جی اے چرچ کے پاسٹر کرنیلس، پاسٹر ندیم جان ، پاسٹر مشتاق غلام، پادری شعمون ، ایلڈر غلام ایوب، پاسٹر اسرائیل غوری، پاسٹر امجد شاکر ، تحریک انصاف مینارٹی ونگ کے صدر عابد سید گل، رفیق خاور، مسلم لیگ خان قیوم خان کے مرکزی صدر مینارٹی ونگ اسلم پرویز جمیس مٹو، صوبائی صدر پادری عدنان ایوب ، سماجی رہنما ثریا چنن، لارنس جیکب اور دیگر نے اپنے پیغامات میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر اور سٹی پولیس آفیسر محمد عمر فاروق کے شاندار انتظامات سے مسیحیوں میں احساس تحفظ میں اضافہ ہو ا ۔