ٹائم اسکیل اور ترقیاں دی  جائیں،لوئر اسٹاف


میرپورخاص(بیورورپورٹ) محکمہ خوراک کے لوئر اسٹاف کے ملازمین نے پریس کلب کے سامنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی اس موقع پر غلام مصطفی میمن، خمیسو چانیو، سجاد لغاری، جاوید و دیگر نے کہا کہ صوبے کے تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کو ٹائم اسکیل اور ترقیاں دی جاتی ہیں لیکن کئی سال گزرنے کے باوجود محکمہ خوراک کے ملازمین کو ٹائم سکیل اور ترقیوں سے مکمل طور پر محروم رکھا گیا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے اسامیوں پر کام کر رہے ہیں انہیں فوری اپ گریڈ کیا جائے اور صرف 800 روپے یونیفارم جو کہ بہت کم ہے جب کہ اس مہنگائی کے دور میں ایک جوڑے کی سلائی پر اتنی رقم خرچ ہو جاتی ہے جبکہ جی پی فنڈز سے بھی محروم کر دیا گیا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے محکمہ خوراک میں اس پر کوئی کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین میں شدید بے چینی اور پائی جاتی ہے انھعں نے صوبائی وزیر خوراک، سیکرٹری خوراک سمیت دیگر حکام بالا سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جائز مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے اور ملازمین میں پھیلی بے چینی کو ختم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن