ایم ایس ایف محب وطن نوجوانوں کا ہراول دستہ ہے:بصیرت چشتی 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ڈویژنل آرگنائزر ایم ایس ایف، امیدوار پی پی 64چوہدری بصیرت علی چشتی نے کہا ہے کہ ایم ایس ایف محب وطن نوجوانوں کا ہراول دستہ ہے ملکی سلامتی اور تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایم ایس ایف کے 85ویں یوم تاسیس کے حوالے سے نوجوان طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 31دسمبر1937ء  سے لے کر 31دسمبر2022ء تک ا یم ایس ایف کی تاریخ مسلسل جدوجہد اور بے مثال قربانیوں سے عبارت ہے  بانی ء پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے ہراول دستے کے طور پر کا م کرتے ہوئے ایم ایس ایف نے قیام پاکستان کی تحریک میں بے مثال کردار ادا کیا ۔

ای پیپر دی نیشن