ملتان ‘کوٹ چھٹہ،مانہ احمدانی ‘کوٹلہ مغلاں ‘جام پور‘چوٹی زیریں(خبر نگار،کرائم رپورٹر‘نمائندہ نوائے وقت‘خبر نگار خصوصی‘نیوز رپورٹر) جعفر لغاری والدین کے پہلو میں سپرد خاک‘شہر کی فضا سوگوار تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب کے بزرگ سیاستدان پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی جعفر خان لغاری مرحوم کی نماز جنازہ ان کے قصبہ چوٹی زیریں میں ادا کردی گئی ان کی نماز جنازہ مولانا ابوبکر عبداللہ نے پڑھائی نماز جنازہ میں لغاری قبیلے کے چیف جمال خان لغاری جبکہ ارکان اسمبلی میں ایم پی اے اویس احمد خان لغاری سابق سینیٹر منصور احمد خان لغاری صوبائی وزیر خزانہ پنجاب محسن خان لغاری ایم این اے محمد خان لغاری احمد خان لغاری عمار اویس احمد خان لغاری محمود قادر لغاری ایم پی اے محمد حنیف پتافی ایم این اے نصر اللہ خان دریشک پرویز خان گورچانی ایم پی اے اویس دریشک علی رضا دریشک ایم پی اے سیف الدین خان کھوسہ ایم پی اے احمد علی دریشک عبدالقادر خان کھوسہ علی خان لغاری یوسف خان لغاری اورنگزیب خان لغاری خواجہ عامر شریف کوریجہ اقبال ثاقب اور محبوب ثاقب حسنین لغاری صفدر چانڈیہ شیخ شریف چنگوانی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ انور بریار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد طیب اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اصغر اقبال لغاری پی اے ٹرائیبل ایریا اسد چانڈیہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد وسیم جتوئی اور ضلع ڈیرہ غازی خان اور ضلع راجن کے سینئر بیوروکریٹس، وکلاء ،صحافیوں اور پنجاب پولیس کے افسران سیمت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد شرکت کی نماز میں ہر آنکھ اشک بار تھی نماز جنازہ کے بعد جعفر خان لغاری مرحوم کو چوٹی زیریں میں انکے آبائی گھر لغاری ہاؤس میں اپنے والد اور والدہ کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔جعفر لغاری کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج دن 12بجے ہوگی دریں اثنا تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے رکن قومی اسمبلی جعفر خان لغاری کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کے اہل خانہ کے نام تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا مرحوم ایک سادہ اور درویش صفت انسان تھے۔ مرحوم کی خطے کیلئے خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔