پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ایک ہی کھوٹے سکے کے دو رخ ہیں: عبدالقادر گل 


کامونکی(نمائندہ خصوصی)پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ایک ہی کھوٹے سکے کے دو رخ ہیں دونوں ہی ایک مداری کے بندر ہیں جو مداری کے اشارے پر ملک وقوم کے مفاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار قانونی مشیر ٹی ایل پی  چودھری عبدالقادر گل  نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے اپنے دور اقتدار میں ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی کے تحفظ کیلئے آواز اٹھانے والوں کیخلاف تشدد کی راہ اپنائی ، ملک کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جس کی وجہ سے آج ملک میں مہنگائی کا دور دورہ ہے اورعوام کیلئے دووقت کی روٹی کا حصول مشکل ترین بنادیا گیا  ۔

ای پیپر دی نیشن