پرویزالہی نے 3 ماہ میں6 نئے اضلاع بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا

Jan 02, 2023

رحیم یار خان(احسان الحق سے) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہی نے 3 ماہ میں6  نئے اضلاع بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پچھلے چالیس سالوں کے دوران مختلف حکومتوں نے چھ نئے اضلاع جن میں ٹوبہ ٹیک سنگھ،حافظ آباد، پاکپتن،چنیوٹ،خانیوال اور ننکانہ صاحب شامل ہیں،قائم کئے گئے تھے مگر پنجاب کے موجودہ وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ نے صرف تین ماہ میں چھ نئے اضلاع تونسہ شریف،مری،تلا گنگ،جام پور،کوٹ ادو اور وزیر آباد بنا کر ملکی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جبکہ توقع ہے کہ اگر انکی حکومت مزید چند ماہ تک قائم رہی تو وہ لیاقت پور اور صادق آبادکو ضلع کا درجہ دے دیں گی۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل محکمہ مال نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر لیاقت پور کو نیا ضلع بنانے بارے ابتدائی معلومات حاصل کی تھیں جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق رحیم یار خان کی تحصیل  صادق آباد کو بھی ضلع کا درجہ دینے کے لئے محکمہ مال نے ابتدائی معلومات اکٹھی کر کے لاہور بھجوائی تھیں۔

مزیدخبریں