پاکستان کو دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ انتخابات ہیں:بوبی متی کھوکھر

Jan 02, 2023


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سٹی صدر پی ٹی آئی منیارٹی ونگ بوبی متی کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان دلدل میں پھنس چکا ہے اس سے نکلنے کا واحد حل شفاف انتخاب ہیں، عمران خان واحد لیڈر ہے جو ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں امپورٹڈ حکومت نے ملک معاشی طورپر تباہ کردیا ہے مہنگائی کا طوفان برپا ہے عوام دووقت کی روٹی سے محروم ہوگئی ہیں،عمران خان نے آنیوالی نسلوں کی بہتری کے لیے عوام دوست پالیسیاں بنائیں۔

مزیدخبریں