گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) نیو ائیر نائٹ پر سخت ترین انتظامات کرنے کے پو لیس کے دعوے صرف دعوے ہی رہ گئے ، منچلے نوجوانوں نے 2023کو اندھا دھند ہوائی فائرنگ کرکے کیا ،جبکہ مختلف مقامات پر نجی محفلیں بھی سجائی گئیں ،تفصیلات کے ضلعی پولیس نے نیو ائیر نائٹ پرفول پروف انتظامات کرنے اور اور دو ہزار سے زائد اہلکار متعین کئے جانے کا دعویٰ کیا ،ون ویلنگ کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے دو سو کے قریب ٹریفک وارڈنزنے ڈیوٹی انجام دی، سٹی پولیس آفیسرعمر سلامت نے نیو ائیر کے موقع پر ضلع کے مختلف گرجا گھروں، ناکہ جات اور گشت پر مامور ڈولفن اور موبائلز کو چیک کیا جبکہ ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے تھانوں کی حدود میں گشت کرنے کیساتھ اہلکاروں کی مختلف شاہراہوں اور چوکوں میں ڈیوٹیام لگا دی تھیں ،مگر ان سب اقدامات کے باوجود رات 12بجنے کے بعد نئے سال کا آغاز ہوتے ہی شہر بھر میں منچلے نوجوانوں نے ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلائے رکھاجبکہ موٹر سائیکل سوار بلا خوف وخطر ون ویلنگ کرتے اور ریسیں بھی لگاتے دکھائی دئیے دوسری جانب نئے سال کے آغاز کی خوشی میں رنگیں محفلیں بھی سجائی گئیں ۔