سیکرٹری انڈسٹریز نے کریانہ ریٹیلرز کو جرمانے نہ کرنے کی ہدایت کردی،آفاق انصاری

Jan 02, 2023

  ملتان(نمائندہ خصوصی)کریانہ ریٹیلرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر میاں آفاق انصاری نے کہا ہے کہ سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس انویسٹمنٹ سکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ گورنمٹ آف پنجاب نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے تعین کے ایکٹ مجریہ1977ء  کے مطابق میکنزم پر عملدرآمد کے لئے پنجاب بھر کے41 ڈپٹی کمشنرز کو ہدائت جاری کردی ہیں۔ جس کے بعد آئندہ کریانہ ریٹیلرز کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دے کر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جرمانے نہیں کئے جاسکیں گے۔ترجمان کریانہ ریٹیلرز لطیف الرحمان کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کریانہ ریٹیلرز پنجاب کے بانی صدر میاں آفاق انصاری نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں ایک رٹنمبر16828/22دائر کی تھی جس میں اشیاء خوردونوش میکانیزم ایکٹ 1977ئپروڈیوسر،امپورٹرز اور ہول سیلر ڈیلر کو پابند بنایا گیا ہے۔عدالت عالیہ کی فراہم کردہ رہنمائی کی روشنی میں سیکرٹری انڈسٹری ریٹائرڈ لیفٹینٹ سہیل اشرف سے کریانہ ریٹیلرز پنجاب کے بانی صدر میاں آفاق انصاری کی قیادت میں وفد نے ملاقات کے دوران اپنی معروضات پیش کیں تھیں۔ کہ قانون کے مطابق کریانہ ریٹیلرز کے جائز مطالبات کو تحفظ فراہم کیاجائے۔وفد سے گفت و شنید کے بعد سیکرٹری انڈسٹری ریٹائرڈ لیفٹینٹ سہیل اشرف نے موقف درست تسلیم کرتے ہوئے پنجاب بھر کے تمام41 ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کردئیے ہیں۔

مزیدخبریں