عوام روٹی کو ترس رہے ‘ حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں: خواجہ شفیق

ملتان (نمائندہ خصوصی) آل پاکستان انجمن تاجران کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و قائم مقام جنرل سیکرٹری یاسین مینگل نے کہا ہے کہ خواجہ محمد شفیق ملک بھر کے تاجروں کے لیے یونیورسٹی کا مقام رکھتے ہیں ہمیں انکی قیادت پر فخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ ملتان کے دوران چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ یاسین مینگل خصوصی دعوت پرکوئٹہ سے ملتان تشریف لائے ہم انکی آمد پر ان کے سپاس گزار ہیں تقریب میں شریک تاجر نمائندگان نے ملک میں خوفناک مہنگائی کی وجہ سے چھوٹے تاجروں محنت کشوں کسانوں کم تنخواہ یافتہ ملازمین کی حالت زار اور جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی غفلت کی مذمت کی خواجہ محمد شفیق،یاسین مینگل،چوہدری طارق کریم،شیخ طاہر امجد،احتشام الحق،ملک طاہر ڈوگر نے کہا کہ غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں تاریخ میں پہلی مرتبہ 80افراد سے زائد وفاقی وزراء کی فوج موجود ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اگر قتل و غارت ڈکیتی چوری اور بھتہ خوری کی بڑھتی وارداتوں کو نہ روکا گیا تو کاروبار کرنا مشکل ہو جائیگاحکومت مہنگائی پر قابو پائے اس موقع پر عزیز الرحمن انصاری،شیخ عبد الندیم،عتیق الرحمن کاکڑ،ڈاکٹر عبدالغفار رندھاوا، عاصم شریف بٹ،یاسر خواجہ بھی موجود تھے جبکہ شیخ طاہر امجد نے یاسین مینگل کی دستار بندی بھی کی

ای پیپر دی نیشن