سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) سبزی منڈی کے قریب جھونپڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ، 10سے زائد جھونپڑیاں جل کر خاکستر ، ایک خاتون جاں بحق ، دو خواتین سمیت ایک شخص شدید زخمی ، فائر ٹینڈر حسب روایت تاخیر کا شکار ،مویشی و دیگرقیمتی سامان جل گیا،خواتین کی چیخ و پکار ، نعش و زخمی اسپتال منتقل ، ایدھی سکھر انفارمیشن ڈیسک کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکھر کے علاقے سبزی منڈی کے قریب سندھ ہاﺅسنگ سوسائٹی کے خالی پلاٹوں پر رہائش پذیر خانہ بدوش باگڑی برادری کی جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سگھڑ شیخ جھلس کر جانبحق جبکہ دو خواتین مسمات زینت شیخ ، مسمات ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا نعش اور زخمیوں کو کو ایدھی ایمبولنس کے ذریعے سول اسپتا ل سکھر منتقل کیا گیاؒ۔ دوسری جانب آگ لگنے کی اطلاع پر فائر ٹینڈر دیر سے پہنچنے سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق خاتون مسمات سگھڑ شیخ جھونپڑی میں کھانا پکا رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی اور اس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر جھونپڑیوں کو بھی اپنی لپٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں متعدد جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں اور جھونپڑیوں میں موجود قیمتی سامان و مویشی بھی آگ کی نذر ہوگئے ہیں دوسری جانب متاثرہ جھونپڑی مالکان نے حکومت سندھ و دیگر بالا حکام سے مدد کی اپیل کی ہے ۔
آگ
سکھر:سبزی منڈی کے قریب جھونپڑیوں میں آگ ، خاتون جاں بحق
Jan 02, 2023