نوشہرہ ورکاں( نامہ نگار) گاؤں ماڑی کوٹ سے قاصد علی جٹ کی دو بھنیسیں چوری ہوگئیں۔ بھینس مالک کے مطابق اس کا ذاتی ملازم غلام عباس ولد صدیق سکنہ ماہیا جوکہ اس کے ڈیرہ پر کام کرتا تھا جو26دسمبر کو رات 12 بجے کے قریب دونوںبھینسیں کھول کر لے گیا۔ قاصد علی جٹ نے مقامی تھانہ میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دے دی ۔ اس کا کہنا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی قمیتی بھینسیں واپس دلائی جائیں۔
نوشہرہ ورکاں:ملازم مالک کی 2بھینسیں کھول کر لے گیا
Jan 02, 2023