پڈعیدن( نامہ نگار) نوشہرو فیروز پولیس کی کاروائی، 10 ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری،ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب سمیت 10 ملزمان گرفتار، چرس، شراب، نشہ آور مضر صحت گٹکا، اور غیر قانونی اسلحہ برآمد مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ لاکھا روڈ تھانہ کی پولیس نے مخفی اطلاع پہ کاروائی کر کے، ڈکیتی کے مقدمہ میں دو مطلوب ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان سجاد ڈاہری اور راشد راجپوت کے قبضے سے بغیر لائسنس پستول اور 02 راﺅنڈس برآمد کر کے متعلقہ تھانہ پہ سندھ آرمس ایکٹ کے تحت ایک اور الگ مقدمات درج گرلیا گیا۔ ایس ایچ او خانواھن لعل ڈنو شر بمع پولیس اسٹاف نے کاروائی کرکے، سماج دشمن عناصر کو مضر صحت گٹکا سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم سعید علی جلبانی کے قبضے سے 06 پاکیٹ گٹکا برآمد ، منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، نیو جتوئی تھانہ کی پولیس نے مخفی اطلاع پہ کاروائی کرکے، منشیات فروش کو چرس سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم منیر/ کارڑی ڈھر کے قبضے سے 100 گرام چرس برآمد۔ متعلقہ تھانہ پہ سرکار کی مدعیت میں نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، مورو پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرکے، 06 منشیات فروشان کو شراب، مضر صحت گٹکا اور غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم نواب علی چانڈیو اور محمد سعید چانڈیو کے قبضے سے 4 بوتلیں شراب برآمد،منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
نوشہرفیروز پولیس
، گرفتار ملزم محسن علی یوسف زئی کے قبضے سے 02 پاکیٹ گٹکا برآمد مین پڑی گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، گرفتار ملزمان اسداللہ خاصخیلی اور سجاد علی جانوری کے قبضے سے 4 بوتلیں وسکی شراب برآمد کرکے، منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔گرفتار ملزم محمد حسن پریو کے قبضے سے ایک پسٹل(30 بور) برآمد ، سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔