حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)انجمن جمعیت الانصار کے زیر اہتمام پیر عبدالجبار شکوری مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے تعزیتی سیمنار ڈاکٹر محمد یسن صدر جمعیت الانصار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں حافظ امانت علی انصاری، مختار احمد انصاری، سلطان محمود انصاری، مولانا شہید احمد انصاری، بزرگ قانون دان محمد جمیل انصاری ایڈوکیٹ، انعام اﷲانصاری، مولانا غلام مرتضی انصاری، عبدالجبار رضا انصاری، سلطان محمود انصاری ودیگر نے پیر عبدالجبار شکوری کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی بخشش اوردرجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔