گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ڈاکٹرنے مہارت کیساتھ مزدور کی آنکھ میں لگنے والے آہنی ٹکڑے کو کامیاب آپریشن کرکے نکال دیا تفصیل کے مطابق مدثر نامی شہری کو فیکٹری میں کام کے دوران اچانک لوہے کا ایک ٹکڑا ٹوٹ کر اس کی آنکھ میں پیوست ہوگیا جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایاگیا جہاں پر سینئر سرجن ڈاکٹر نے انتہائی مہارت سے مریض کا ایمرجنسی آپریشن کیا اور مریض کی آنکھ سے لوہے کا ٹکڑا کامیابی سے نکال دیا آپریشن کے بعد مریض روبصحت ہے یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر سہیل انجم بٹ کی ہدایت پر ایمرجنسی میں آنے والے مریض کو نہ صرف مفت آپریشن کی سہولت دی گئی بلکہ سی ٹی سکین اوردیگر ضروری ٹیسٹوں کے ساتھ ساتھ ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔