شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما وسابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگرنے کہاہے کہ عمران خان کی اصلیت 2017 ء میں ہی عائشہ گلالئی نے ہی قوم کو بتادی تھی وہ حقیقی معنوںمیں احسان فراموش انسان ہے ضد ہٹ دھرمی کوئی وصف نہیں ہے ہمیشہ مثبت سوچ، افہام تفہیم اور احساس سے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے جس شخص نے بھی عمران خان کیساتھ بھلائی کی وقت آنے پر اس کو ہدف تنقید بناکر خوار کیا گیا انکی اناء ،ضد اور ناتجربہ کاری کے ساڑھے تین سال پوری قوم کیلئے کسی مصیبت اور کرب سے کم نہ ہے اور پوری قوم اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے عمران خان نے جو ویژن قوم کے سامنے رکھا تھا اس پر عملدرآمد نہیں بلکہ ہر نئی بات پر بھی یوٹرن لیکر پوری قوم کا مذاق اڑایا گیا ان خیالات کااظہارانہوں نے روشن کنال گارڈن میں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر ملک ذیشان شوکت ڈوگر، عامر طارق ڈوگر، ملک نوید بگا ڈوگر سمیت دیگربھی موجودتھے حاجی طارق محمود ڈوگرنے کہاکہ وفاقی حکومت کو بہت سے چیلنجز سے نمٹناپڑرہا ہے جو تحریک انصاف کے دور حکومت میں پید اہوئیں مسائل اور مشکلات کو ختم کرنے کیلئے وقت درکار ہے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم میاں شہبازشریف عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں ۔