لٹیرے حکمرانوں نے ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا: سردار خالد


الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت)لٹیرے حکمرانوں نے ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ۔عوام دووقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ۔ناقص حکومتی پالیسیوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار رہنماء پاکستان تحریک انصاف سردار خالد تہاڑیہ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا سردار زاہد رفیق تہاڑیہ ،راشد منہاس بٹ ،رووف بٹ ،عبداللہ منظور و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے سردار خالد نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے ہر دورِ حکومت میں لوٹ مار کی انتہاء کر دی اور اب یہ عالم ہے کہ پٹرول و گیس کی قیمتیں پہلے ہی آسمان کو چھو رہی ہیں مگر نا اہل حکمران آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک کر مزید قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی کرانے میںلگے ہوئے ہیں یہ کھلی ملک اور عوام دشمنی ہے جسے قوم کبھی برداشت نہیں کرے گی ۔

ای پیپر دی نیشن