شیخوپورہ:ینگ ڈاکٹرزکے گذشتہ تین ماہ سے بلامعاوضہ فرائض کی ادائیگی کا مسئلہ حل ہو گیا


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)ڈی ایچ کیوہسپتال میںہائوس جاب کرنیوالے ینگ ڈاکٹرزکے گذشتہ تین ماہ سے بلامعاوضہ فرائض کی ادائیگی کا معاملہ میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹرافضال سندھیلہ کی خصوصی کاوش سے حل ہوگیا جلد ادائیگیوں کی یقین دہانی پر ینگ ڈاکٹرزبطریق احسن اپنے فرائض کی ادائیگیاں شروع کردی ہیں ینگ ڈاکٹر گذشتہ تین ماہ سے بلا معاوضہ کام کررہے تھے اورہائوس جاب ادائیگیوںکا معاملہ کھٹائی میںپڑگیا تھا جس پر ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کیا تو میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر افضال سندھیلہ نے اس کے مسائل کے حل کی یقین دہائی کروائی اس موقع پرصدرڈاکٹر تیمور احمد سمرا،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل ایاز،میڈیا سیکرٹری ڈاکٹر ذیشان ناصر،فنانس سیکرٹری ڈاکٹر وقاص ورک ودیگر عہدیداران بھی موجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن