شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) پیپلزپارٹی کے ضلعی نائب صدر آصف الیاس نے کہاکہ بھٹو خاندان نے جانوں کے نذرانے پیش کردئیے مگر کسی آمر ،جابر کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے جمہوریت کے تناور درخت میں بھٹو خاندا ن کا خون شامل ہے آج جمہوریت جمہوریت کا راگ الاپنے والوں کو اپنے گریبانوں میں جھانکنا ہوگا کہ انہو ں نے جمہوریت کیلئے کیا کیا ہے شہید عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت بینظیر بھٹو کی سیاسی زندگیاں آج کے سیاستدانو ں کیلئے مشعل راہ ہیں انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ وفاق کی سیاست کی آج بھی سابق صدر آصف علی زرداری کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملک میںجمہوریت مضبوط ہوئی ہے انہوںنے کہاکہ موجودہ حالات میں عوام کو عمران خان کی فتنہ فساد کی سیاست کو مسترد کرکے وفاق کی ضامن پیپلزپارٹی پر اعتماد کرنا ہوگا ا س سے ہی ملک کو موجودہ مسائل کے بھنور سے نکال کر عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف الیاس گل نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے جس طرح پاکستان ،کشمیر اور دیگر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور مظالم پر عالمی سطح پر آواز اٹھائی ہے وہ انکی قائدانہ صلاحیتوں،حب الوطنی ،انسانیت دوستی کا منہ بولتاثبوت ہے۔