کمرہ میں جنریٹر کی گیس بھرجانے سے دلہن سمیت متعددخواتین بے ہوش


شیخوپورہ/ نواں کوٹ(نمائندہ خصوصی/ نامہ نگار)تھانہ بھکھی کے علاقہ چک چار رسالہ میںعلاقہ کی لائٹ بندہونے پرشادی ہال کے مالکان نے جنریٹر چلایا اورشادی ہال میں دلہن والے کمرہ میں جنریٹر کی گیس بھرجانے سے دلہن کی سہلیا ں اور عزیز خواتین بیہوش ہوگئیں جنہیںفوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے خواتین کے بیہوش ہونے سے خوشیوں والے لمحات ،سوگ میں تبدیل ہوگئے بتایا گیا ہے کہ چک چاررسالہ میںرحمت میرج ہال میں بارات کے انتظار کے دروان لائٹ چلے جانے کی بناء پر جنریٹر چلایا گیا تو اس دوران دلہن والے کمرہ میں جنریٹر کی گیس بھرگئی جس سے انیسہ ،کومل ،امبر ،نحینہ ،سرمس سمیت دیگر خواتین بیہوش ہوگئیں جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن