شرقپور: یوٹیلٹی سٹور پر آٹے اور گھی کی عدم دستیابی، شہری پریشان 


 شرقپورشریف (نامہ نگار) شرقپور شہر میں یوٹیلٹی سٹور پر آٹے اور گھی کی عدم دستیابی سے شہری ذلیل و خوار ہونے لگے تفصیلات کے مطابق غریب عوام بیچاری صبح سویرے آٹے گھی کے حصول کے لیے آ کر لائن میں لگ جاتے ہیں اور شام تک لائن میں کھڑے ہو کر شام کو مجبور خالی ہاتھ اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں شرقپور شریف کا اکلوتا یوٹیلٹی سٹور عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں قاصر ہے یوٹیلٹی سٹور میں روزمرہ کی زندگی کی بنیادی ضروریات کا آٹے گھی کی دستیابی ایک خواب بن چکا ہے یوٹیلٹی سٹور کا کوٹہ کم ملنے کی وجہ سے لوگوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو کہ عوام کے ساتھ سخت زیادتی ہے یوٹیلٹی سٹور ملازمین بھی اپنے اعلی افسران کی غفلت کا رونا روتے نظر آتے ہیں اور بے بسی کا اظہار کرتے ہیں جبکہ عوام ذلیل و خوار ہو رہی ہے شہریوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ یوٹیلٹی سٹور کا کوٹہ بڑھایا جائے تاکہ غریب عوام دشواری سے بچ سکیں۔

ای پیپر دی نیشن