لاہور(سپورٹس رپورٹر)20 کے کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ پانچ جنوری سے لاہور کے پانچ مختلف گراؤنڈز میں شروع ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے پیٹرن اور سپانسر سابقہ کرکٹر نبیل احمد نے کہاکہ پچھلے کئی سال سے یہ ٹورنامنٹ شیر خان میموریل ٹی ٹونٹی کپ کے نام سے کھیلا جا رہا ہے تو جس سال نئے نام سے کھیلا جائیگا۔فاتح ٹیم کو پانچ لاکھ روپے، رنرز اپ کو اڑھائی لاکھ روپے، بہترین باؤلر، بیٹر‘ مین آف دی میچ کے ایوارڈز بھی دیئے جائیں گے۔کلب کرکٹ کی حالت کافی بری ہے۔کوشش ہے ٹورنامنٹ کے ذریعے نوجوان کرکٹرز کو ایک بہترین پلیٹ فارم دیں تا کہ وہ اپنی کارکردگی سے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔ وہ امریکہ میں بھی کرکٹ کو پاکستانی کمیونٹی میں سپورٹ اور پرموٹ کر رہے ہیں۔افتتاحی میچ ماڈل ٹاؤن گرینز اور پنڈی جمخانہ کے درمیان گرینز کی گراؤنڈ میں کھیلا جائیگا۔