لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے کہاہے کہ وہ ایک بار پھر پاکستان کی جانب سے ایکشن کیلئے تیار ہیں۔ انجری کے بعد کم بیک مشکل ہوتا ہے، نیوزی لینڈسے ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان کپ میں ردھم بحال کیا، میچ فٹنس واپس آچکی اچھا محسوس کر رہا ہوں، انجری کے بعد پہلا میچ کھیلا، ذہن میں تھا کہیں دوبارہ نہ انجرڈ ہوجاؤں۔ دو تین ماہ بعدکرکٹ سے دوری کے بعد واپس آنا چیلنج ہوتا ہے،ون ڈے ٹیم کا اچھا کمبی نیشن ، امید کرتا ہوں کہ نیوزی لینڈ سے سیریز میں میری پرفارمنس اچھی ہوگی، نیوزی لینڈ سے تین میچز کی سیریز بھی جیتیں گے، پاکستان کیلئے ہر میچ کھیلنا اہم ہوتا ہے، انجری کی وجہ سے میچز مس ہونیکا دکھ ہوتا ہے مگر یہ ہاتھ میں نہیں۔ ورلڈ کپ میں وقت سے قبل کھیلا، مکمل ری ہیب میں وقت تھا، ٹیم کو ضرورت تھی اس لیے میں میدان میں اترا تھا، دل تو چاہ رہا تھا کہ اس وقت بھی کھیل لوں مگر باڈی نے ساتھ نہیں دیا، بیٹنگ میں سو فیصد فٹنس کے بغیر آپ اتر سکتے ہیں لیکن فیلڈنگ میں سو فیصد فٹنس چاہیے، قسمت میں نہیں تھا ورلڈ کپ کھیلنا۔ خیبر پی کے میں لاہور قلندرز کو بھی سپورٹ کیا جاتا ہے، پشاور کے فینز پنڈی اور لاہور آکر میچ دیکھتے ہیں، خیبرپی کے کے فینز پشاور میں پی ایس ایل کے میچز دیکھنا چاہتے ہیں، پشاور میں میچ ہوا تو خوشی ہوگی۔ پی ایس ایل کیلئے تیار ہوں، قلندرز کی ٹیم کافی اچھی، بینچ پر بھی ٹاپ پلیئر موجود ہوں گے، پر امید ہوں کہ لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ میں اعزاز کا دفاع کریگی۔ خواہش ہے کہ ایک بار پھر بہترین بیٹرکا ایوارڈ لوں اور قلندرز کو جتواؤں۔