عوامی طاقت سے صوبہ سرائیکستان حاصل کرینگے: اللہ نوازوینس 

Jan 02, 2023


شجاع آباد (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس راجہ رام موضع چک جھکڑ کا دورہ  آرائیں برادری سے ملاقات لوگوں نے سرائیکی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ملک اللہ نواز وینس نے کہا کہ ہم پاکستان سرائیکی پارٹی کی تنظیم سازی شہروں اور دیہات میں کر رہے ہیں دیہات میں رہنے والے لوگوں کو بھی پاکستان سرائیکی پارٹی میں شامل ہوکر اپنے حقوق کیلئے جدو جہد کرنی ہوگی صوبہ سرائیکستان کی تحریک کامیابی کے منازل طے کررہی ہے ۔ سرائیکستان کی تحریک میں اس وقت لوگوں کو منظم کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے پاکستان سرائیکی پارٹی کے رہنما عہدیداران اور کارکنان سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں  اور انشاء اللہ سرائیکی خطہ کی عوام کو منظم کرکے سیاسی جماعتوں کو مجبور کردیں گے اور عوامی طاقت کے ذریعے جلد صوبہ سرائیکستان حاصل کریں گے۔

مزیدخبریں