بستی ملوک(خبرنگار، نمائندہ نوائے وقت)اپنجاب حکومت کی جانب سے غریب اور مستحق افراد کیلئے چلائی جانے والی سکیم احساس راشن رعایت پروگرام کے نام پردنیاپور روڈبستی ملوک پر واقع کھرل بادشاہ کریانہ سٹوراحساس راشن پروگرام کے نام پرغریب مستحق افراد کو غیر معیاری اشیا مارکیٹ ریٹ سے زائد ریٹ پر فروخت کرکے فرضی بل دینے لگا غریب شہری نے جب زائد ریٹ اور غیر معیاری اشیا کی بارے دکاندار کو شکایت کی تو دکاندار نے کہا میری مرضی جو آپکو اشیا دو نگا اور ریٹ بھی میری مرضی کا ہوگا صحافیوں کے معلوم کرنے پر دکاندار نے کہا کہ ہم احساس راشن پروگرام میں رجسٹرڈ نہیں ہے مختلف موبائل شاپ والے احساس راشن پروگرام والوں کو بھیجتے ہیں زائد ریٹ اسلئے لے رہے ہیں کہ موبائل شاب والوں کو بھی حصہ دینا پڑتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اعلی حکام نوٹس لیکر کاروائی کریں اور احساس پروگرام میں رجسٹرڈ دکانداروں کی شہر کے اندر لسٹ آویزاں کی جائے۔
بستی ملوک‘ احساس راشن سکیم میں بے ضابطگیاں ‘ دکانداروں کی موجیں
Jan 02, 2023