شجاع آباد (سٹی رپورٹر) شجاع آباد اور ملتان کو ملانے والی مین شاہراہ ملتان روڈ پر دکان مالکان نے تجاوزات قائم کر رکھے ہیں بس اسٹینڈ پر بھی قائم دکانداروں نے 8 فٹ کے فاصلے پر اپنی ریڑیاں اور کاونٹرز سمیت دکان کا سامان مین شاہراہ پر لگا رکھا ہے جس کی وجہ سے گزرنے والی ٹریفک کو دشواری کا سامنا ہے۔مونسپل انتظامیہ کی جانب سے افسران کو اچھے کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا مگر تجاوزات کا خاتمہ نہ کیا گیا شہر کے مین چورہائیں چوطاقہ گیٹ, ملتانی گیٹ اور بائی پاس پر بھی ناجائر تجاوزات برقرار ہیں شہری اور سماجی حلقوں نے ہنگامی بنیاد پرکارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔