دھنوٹ (نامہ نگار )تین سال قبل نرنجن موڑ تا پیرجیون دربار ڈبل روڈ دو کلومیٹر کے ٹکڑے کے کناروں پر جگہ جگہ دراڑیں پڑ چکی ھیں محکمہ ہائی وے کے افسران اور ملازمین نے آنکھیں بند کر رکھی ھیں بمشکل دو کلومیٹر کا بننے والہ روڈ کا ٹکڑا بھی متاثر ھونے کا خدشہ ھے ڈپٹی کمشنر لودھراں وفاقی و صوبائی وزراءمنتخب عوامی نمائندوں کا بھی اکثر اوقات گزرنا ھوتا تھا اب ان لوگوں نے روڈ ناکارہ ھونے کی وجہ سے لودھراں بہاولپور آنے جانے کیلئے اپنا راستہ بھی بدل لیا ھے عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے ان سب لوگوں نے آنکھیں بندکر لی ھیں اہل علاقہ نے حکام سے مطالبہ کیا ھے کہ روڈ کے دونوں اطراف کے کناروں کی فوری طور پر دیکھ بھال کی جائے تاکہ روڈ کی مضبوطی قائم رہ سکے۔
نرنجن موڑ تا پیر جیون دربار روڈ میں دراڑیں ‘ محکمہ کی آنکھیں بند
Jan 02, 2023