زکریا ایکسپریس کا سٹاپ بند،سٹیشن ہر سناٹا،شہریوں کا احتجاج


گےلے وال ( نامہ نگار ) گےلے وال گزشتہ چھ ماہ سے کسی بھی مسافر ٹرےن کے سٹاپ سے محروم ہے رےلوے اسٹےشن وےرانی کا منظر پےش کر رہاہے دو درجن سے زائد عملہ نہ صرف پاکستانی خزانے پر لاکھوںروپے مالی بوجھ کا باعث بن رہا ہے اب صرف ٹرےنوں کو سبز جھنڈی دکھا کر گزارنے مےں گزشتہ ادوار مےں ےہاں زکرےا اےکسپرےس ،اباسےن ،ہزارہ اےکسپرےس ،شالےمار ٹرےن کے سٹاپ بحال تھے جہاں سے روزانہ ہزاروں مسافر لاہور ،ملتان ،کراچی ،کوئٹہ سمےت ملک کے کونے کونے تک سفر کر سکتے تھے۔ گےلے وال رےلوے اسٹےشن پر اکلوتی ٹرےن زکرےا اےکسپرےس کا سٹاپ بھی چھےن لےا گےا جس سے شہری ،تاجر ،طالبعلم ،خواتےن سمےت مسافر ملتان اور کراچی کے سفر سے محروم ہو گئے اس مسئلے کی جانب کئی مرتبہ نشاندہی کے باوجود حکام کا کانوں پر جوں تک نہےں رےنگی۔ اےچ، اےم ، تقی، طارق منےر ،چوہدری خلےل ،جہانزےب طلعت ،جی اےم قمر ،ملک فہد چنڑ ،آصف ہاشمی ،پروفےسر شاہد مسعود ،ملک شہزاد ظفر ،عبدالرشےد غوری ،جاوےد گل ،چوہدری ظفر اقبال سمےت دےگر شہرےوں نے احتجا ج کرتے ہوئے حکام سے زکریا ایکسپریس کا سٹاپ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن