بند بو سن( خبر نگار) سال نو میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے عہد کے ساتھ ملکر کام کرنا ہوگا۔سابق ایم پی اے ملک حاجی شوکت حیات خان بو سن نے سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ ان خیالات کا اظہاربیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے لئے نیا سال خوشیوں کا باعث بنے، پاکستان ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہو اور وطن عزیز کو درپیش چیلنجز دور ہوں اور ہم بحیثیت قوم ایک ترقی پسند سوچ کے ساتھ 2023 میں آگے بڑھ سکیں۔عوام خوشحال ہو اور ملک معاشی طور پر مستحکم ہو اور عوام کا معیار زندگی بہتر ہو اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی صحافیوں کو اللہ مزید زور قلم عطا کرے تاکہ وہ صحافتی خدمات کو مزید بہتر انداز کے ساتھ انجام دے سکیں اور دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت تصویر پیش کرنے کے علاوہ تعلقات کو فروغ دیتے رہیں۔
سال نو میں ملکی ترقی کیلئے ملکر کام کرنا ہو گا: شوکت بوسن
Jan 02, 2023