بند بو سن( خبر نگار) سیاسی و سماجی شخصیت اور صدر انجمن آڑھتیان اڈا بند بوسن حاجی محمد قاسم بوسن نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اور سیاسی قیادت کو تمام اختلافات بھلا کر ملک و قوم کی فکر کرنی چاہیے۔ سیاسی و معاشی طور پر مضبوط ملک سے ہی ہماری قوم کا روشن مستقبل وابستہ ہے۔ آپس میں دست و گریبان ہو کر ملک و قوم کا بہت نقصان ہو چکا ہے۔ ہمیں ماضی سے سبق سیکھ کر اور اختلافات پس پشت ڈال کر آگے بڑھنا ہو گا۔ غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر بڑی کمپنیاں ملک سے سرمایہ نکال کر باہر منتقل کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔
عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ کسی نئے تجربے کی بجائے موجودی نظام کو ہی مستحکم کرنا ہو گا۔