ملتان (سٹاف رپورٹر) ایمرسن یونیورسٹی کے دوسرے سنڈیکیٹ اجلاس کا انعقاد، مختلف ایجنڈا آئٹمز کی منظوری ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے سنڈیکیٹ کا دوسرا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر تعلیم راجہ یاسر ہمایوں کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے اجلاس کی صدارت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران (نمائندہ چیئرمین ایچ ای سی اسلام آباد)، پروفیسر ڈاکٹر حیات اعوان، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر بزدار، پروفیسر ڈاکٹر میمونہ غنی، ڈاکٹر ثروت جبیں، ڈاکٹر محمد نعیم (نمائندہ وزارت ہائر ایجوکیشن)، ڈاکٹر ممتاز (نمائندہ پنجاب ہائر ایجوکیشن ایجوکیشن کمیشن)، شاہد امتیاز (نمائندہ وزارت قانون و پارلیمانی امور) اور شاہ سوار (نمائندہ وزارت خزانہ) نے سنڈیکیٹ اجلاس میں شرکت کی۔ایجنڈا کے مختلف آئٹمز بشمول پہلی اور دوسری اکیڈمک کونسل اور دوسری فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے منٹس، اساتذہ اور عملے کے معاوضے، یومیہ اجرت والے ملازمین کی تقرری اور تنخواہ، نئے پروگراموں کا آغاز، مختلف کمیٹیوں کا قیام، سلیکشن بورڈز کے لیے بیرونی ماہرین کی اسٹینڈنگ لسٹیں اور ریکروٹمنٹ پالیسی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سنڈیکیٹ کے اراکین کے مشورے پر معمولی تبدیلیوں کے ساتھ منظوری دی گئی۔
ایمرسن یونیورسٹی کے دوسرے سنڈیکیٹ کا اجلاس مختلف ایجنڈا آئٹمز کی منظوری
Jan 02, 2023