محکمہ زراعت پنجاب نے موبائل ایپ ”کھاد حساب“ متعارف کرادی

Jan 02, 2023


 ٹبہ سلطان پور (سٹی رپورٹر) محکمہ زراعت پنجاب نے موبائل ایپ ”کھاد حساب“ متعارف کرادی۔ کاشتکار پلے سٹور سے SFRI لکھیں اور انتہائی مفید اور آسان موبائل ایپ ”کھاد حساب“ ڈاو¿ن لوڈ کریں۔ جتنے پیسے اتنی کھاد ڈالیں لیکن متوازن کھاد استعمال کریں۔ پیسوں کے مطابق کھادوں کا حساب لگانے کیلئے کھاد حساب موبائل ایپ استعمال کریں۔ کاشتکار کھاد حساب (ایپ) کے ذریعے دستیاب رقم کے مطابق متوازن کھادوں کا حساب لگا کر ان کے استعمال سے پیداوار اور منافع میں اضافہ کریں۔ کاشتکار کھاد حساب موبائل ایپ کا استعمال جاننے کیلئے شارٹ ویڈیو (Short Video) محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ agripunjab.gov.pk سے ڈاو¿ن لوڈ کریں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہر کھاد ایک خاص قسم کا کام کرتی ہے اور دوسری کھاد کا متبادل نہیں ہے۔ نائٹروجنی کھادیں (یوریا، امونیم سلفیٹ اور امونیم نائٹریٹ) فصل کا قد بڑھانے کے کام آتی ہے۔ فاسفورسی کھادیں (ڈی اے پی، ایس ایس پی اور نائٹروفاس) پودوں کی جڑوں کو بڑھاتی اور مضبوط کرتی ہے اور گندم کے شگوفے زیادہ، سٹے اور دانے موٹے بناتی ہے جس سے پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔ پوٹاش کھادیں (ایس او پی اور ایم او پی) پودوں کو صحت مند اور بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہیں۔ کھادوں کے متوازن استعمال سے فصل پانی کی کمی اور کورے کے مضر اثرات سے محفوظ رہتی ہے۔

مزیدخبریں