ملتان(سٹاف رپورٹر) نامور شاعر،ادیب اور دانشور قمر رضا شہزاد،ناصر بشیر نے کہا ھے کہ فنون لطیفہ کی ترقی میں ملتان آرٹس کونسل اہم کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے یہ بات ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ملتان کی سنگر حفصہ ندیم اور صائمہ علی کے اعزاز میں موسیقی کی ایک شام" سنگیت کے چمکتے ستاروں کے نام" میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ھوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا پورا خطہ تخلیقی اعتبار سے انتہائی زرخیز ھے۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیئے آرٹس کونسل اس طرح کی محافل کا انعقاد جاری رکھے گی۔تقریب سے سنگر شمیم انصاری' سلیم درباری کے علاوہ امین باقر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر حفصہ ندیم اور صائمہ علی نے میڈم نورجہاں کے علاوہ دیگر پاکستانی گلوگاراﺅں کی غزلیں اور گیت سناکر خوب داد سمیٹی۔محفل میں اجالا اور کرن نے بھی خوبصورت گیت سنائے جنہیں حاضرین نے بے حد پسند کیا۔آخر میں سب فنکاروں نے مل کر وطن کے حضور ملی نغمہ پیش کیا۔